جنرل نیوز

صبر و استقامت ہی کامیابی کی ضمانت، قونصل جنرل ایران سے کمیٹی اگنسٹ وار کے وفد کی ملاقات

صبر و استقامت ہی کامیابی کی ضمانت، قونصل جنرل ایران سے کمیٹی اگنسٹ وار کے وفد کی ملاقات

حیدرآباد(راست) مختلف سیاسی، سماجی اور ملی تنظیموں پر مشتمل کمیٹی اگنسٹ وار کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حیدرآباد میں متعین ایران کے قونصل جنرل آغا حامد احمدیہ اور نائب قونصل آغا محسن مقدمی سے ملاقات کی۔ وفد نے ایران کے ساتھ اظہاریگانگت کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور اسرائیل و امریکہ کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔اس موقع پر قونصل جنرل حامد احمدیہ نے وفد کو ایران کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ہندوستانی عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا

 

۔ انہوں نے ایران اور ہندوستان کے قدیم تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ صبر اور استقامت ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ہم ہر حال میں کامیاب ہیں، خواہ ہم شہادت حاصل کریں یا جنگ میں فتح پائیں۔ مومن کبھی ناکام نہیں ہوتا، اس لیے خوف یا مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں۔وفد کے اراکین نے ایران کو درپیش طبی امداد کی ضروریات کے پیش نظر ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔

 

وفد کی قیادت پروفیسر کودنڈارام (رکن قانون ساز کونسل و صدر تلنگانہ جنا سمیتی) نے کی، جبکہ دیگر اہم اراکین میں سید عزیز پاشاہ (سابق رکن پارلیمنٹ، سی پی آئی)، ڈی نرسمہا (سی پی ایم)، گوردھن (سی پی آئی ایم ایل)، مولانا تقی رضا عابدی، ڈاکٹر عاطف نظامی، محمد فضل الدین(جماعت اسلامی)، منیر الدین مجاہد، سارا میتھوس، محمد ارشاد، ایڈوکیٹ محمد افضل (کنوینر پیپلز سالیڈاریٹی فار فلسطین)، ای ٹی نرسمہا اور نقی موسوی سمیت دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button