کاما ریڈی اے ایس پی دفتر کی جدید کاری، نیے چیمبر کا افتتاح

کاما ریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ)کاما ریڈی سب ڈویژن کے اے ایس پی دفتر میں عوامی سہولت اور دفتری ضروریات کے مطابق پرانے چیمبر کی جدید طرز پر تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ ضلع ایس پی راجیش چندرا نے بدھ کی شام اس جدید چیمبر کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیس دفاتر ایسے ہونے چاہئیں جو عوام میں اعتماد پیدا کریں۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی سے افسران کی کارکردگی میں شفافیت اور تیزی آتی ہے۔
ایس پی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ضلع میں امن و امان کے قیام کے ساتھ عوام کے قریب رہتے ہوئے ان کی شکایات کو فوری حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ دفتر کی جدید کاری سے عملے اور عوام دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔
بعد ازاں دفتر کے احاطے میں شجرکاری بھی کی گئی۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی نرسمہا ریڈی، اے ایس پی چیتنیا ریڈی، سب ڈویژن کے سرکل انسپکٹرس، سب انسپکٹرس اور دیگر عملہ موجود تھا



