مضامین

اپریل فُول” غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی رجحانات مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری 

اپریل فُول” غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی رجحانات مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

 

حیدرآباد، یکم اپریل (پریس ریلیز): چیئرمین لینگویجز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے آج صدر دفتر بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 12 پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل کے موقع پر “اپریل فُول” جیسے غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی رجحانات سے معاشرہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک تفریحی عمل نہیں بلکہ ایک ایسی روش ہے جو جھوٹ، فریب اور دل آزاری کو فروغ دیتی ہے، جبکہ اسلام ہمیں سچائی، دیانت اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، جن میں مزاح کے دائرے میں بھی سچائی کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے برخلاف اپریل فُول جیسی رسومات معاشرتی بگاڑ اور اخلاقی زوال کا سبب بن رہی ہیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنی شناخت کو پہچانیں اور ہر اس عمل سے دور رہیں جو اسلامی اقدار کے خلاف ہو۔

مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ والدین، اساتذہ اور سماجی ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ نئی نسل کی صحیح رہنمائی کریں اور انہیں اس طرح کے بے بنیاد اور نقصان دہ رجحانات سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی منانے کے بے شمار مثبت اور تعمیری طریقے موجود ہیں، جنہیں اپنانے سے نہ صرف فرد بلکہ پورا معاشرہ مستفید ہو سکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم اپریل کو دھوکہ دہی اور مذاق اڑانے کے بجائے سچائی، اخوت اور بھلائی کے پیغام کو عام کریں، تاکہ ایک صحت مند، مہذب اور اسلامی معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button