ادارہ فیض المکاتب حراپور کا ماہانہ جائزہ اجلاس حضرت مفتی سیدمظہرالقاسمی صاحب نقشبندی مدظلہ کا تربیتی خطاب

عادل آباد۔ 3/اپریل (اردو لیکس)مولانا اظہر حسامی معلم مدرسہ فیض القاسم ٹرسٹ حراپور کی اطلاع کے بموجب مدرسہ فیض القاسم ٹرسٹ حراپور کے تحت قائم ذیلی ادارہ فیض المکاتب حراپور کے معلمین کا ماہانہ جائزہ ومشاورتی اجلاس 2 اپریل بروز جمعرات جناب داوءد صاحب کی زیرصدارت اور مولانا سیدرضوان اسعدی کی زیر نگرانی منعقد ہوا ،
اس موقع پر جمیع معلمین کے مکاتب کا جائزہ لیا گیا اور ماہانہ مشاہرات کا اجراء عمل میں آیا اس موقع پر ادارہ کے سرپرست حضرت مفتی سیدمظہرالقاسمی صاحب مدظلہ کورٹلہ (خلیفہ حضرت مولانا پیرذوالفقار احمد نقشبندی رح ) نے معلمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکاتب میں تعلیم وتربیت دینے کی خدمت عظیم خدمت ہے
کبھی دل میں یہ خیال نہ ہوکہ میں تو ایک مکتب کا معلم ہوں مولانا نے فرمایا کہ کبھی مکتب کا معلم اپنے اخلاص کے بدولت عنداللہ شیخ الحدیث سے بھی بڑے مقام پر پہنچ جاتا ہے مولانا نے فرمایا کہ یہ کتنے بڑے اعزاز کی بات ہیکہ خود رسول ﷺ نے فرمایا کہ میں معلم بناکر بھیجاگیا ہوں نیز معلمین کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضور ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ میں مکارمِ اخلاق کا پیکر بن کر آیا ہوں معلمین کو بھی چاہئے کہ وہ طلبہ کے ساتھ گفتار میں کردار میں اخلاق کا نمونہ بنیں
، ہمارے بااخلاق بنے بغیر ہمارے طلبہ کیسے بااخلاق بن سکتے ہیں اس موقع پر اوٹنور اندرویلی گڑھی ہتنور اور ایچوڑہ کے مکاتب کے معلمین موجود تھے، واضح رہیکہ اس موقع پر تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد سے مربوط معلمین بھی موجود تھے



