مدارسہ محمدیہ سلفیہ لتحفیظ القرآن کے زیر اہتمام عظیم الشان "افتتاحی اجلاس عام” کا انعقاد
مدارسہ محمدیہ سلفیہ لتحفیظ القرآن کے زیر اہتمام عظیم الشان "افتتاحی اجلاس عام” کا انعقاد
اٹکور: عالی جناب سیف اللہ خان نائب امیر ضلعی جمیعت اہل حدیث کی اطلاع کے بموجب مقامی دینی تعلیمی ادارے مدارسہ محمدیہ سلفیہ لتحفیظ القرآن، مسجد محمدیہ سلفی نگر، اوٹکور کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان "افتتاحی اجلاس عام” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مبارک تقریب بروز اتوار، بتاریخ 05 اپریل 2026 (مطابق 16 شوال المکرم 1447ھ) بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد کے صحن میں منعقد ہوگی۔
صدارت و سرپرستی
اجلاس کی صدارت معروف شخصیت جناب محمد سلیم الدین صاحب فرمائیں گے، جبکہ اجلاس کی سرپرستی کے فرائض جناب سیف اللہ صاحب (نائب امیر ضلعی جمعیت اہلحدیث) اور جناب خورشید صاحب (صدر مدرسہ کمیٹی سلفیہ) مشترکہ طور پر انجام دیں گے۔ممتاز مقررین اور موضوعات اجلاس میں ملک کے نامور علمائے کرام اور مقررینِ عظام کلیدی خطابات فرمائیں گے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
* الشیخ محمد یعقوب جامعی حفظہ اللہ: "حصولِ علم اور وقت کا تقاضا” کے اہم عنوان پر روشنی ڈالیں گے۔
* الشیخ عبدالرشید جامعی حفظہ اللہ: "حافظِ قرآن کا مقام و مرتبہ” کے موضوع پر سامعین کے ایمان کو تازہ کریں گے۔
* الشیخ عبدالرحیم صابر جامعی حفظہ اللہ: "دینی مدارس کی اہمیت و ضرورت” کے حوالے سے فکر انگیز خطاب کریں گے۔
مہمانانِ خصوصی
اس موقع پر علاقے کی علمی و سماجی شخصیات بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی، جن میں:
* مولانا نذیر احمد جامعی
* مولانا عارف جامعی جاجاپوری
* مولانا سمیر الدین جامعی
* مولانا سمیع اللہ جامعی
* جناب مقبول احمد صاحب (بڑے پیر)
* جناب محمد جاوید صاحب (امیر مقامی جمعیت اہلحدیث)
* جناب شمس الدین صاحب (صدر مسجد محمدیہ)
بشمول دیگر عمائدین و قائدینِ شہر شامل ہیں۔
خواتین کے لیے خصوصی نظم
انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں خواتین کی شرکت کے لیے پردے کا معقول اور علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ مدرسہ کمیٹی نے تمام فرزندانِ توحید سے گزارش کی ہے کہ وہ وقتِ مقررہ (شام 07:00 بجے تا 09:30 بجے) پر تشریف لا کر علماء کے بیانات سے مستفید ہوں۔تمام شرکاء کے لیے طعام کا انتظام رہے گا



