جنرل نیوز

کاماریڈی میں زیرِ تعمیر مساجد کا انجینئر محمد عبد الماجد (حیدرآباد) کا معائنہ — تعمیری کاموں کی پائیداری اور طرزِ تعمیر میں بہتری پر اظہارِ اطمینان

کاماریڈی میں زیرِ تعمیر مساجد کا انجینئر محمد عبد الماجد (حیدرآباد) کا معائنہ — تعمیری کاموں کی پائیداری اور طرزِ تعمیر میں بہتری پر اظہارِ اطمینان

کاماریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ) کاماریڈی میں مجلس تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر کا کام بحمدللہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں محترم جناب انجینئر محمد عبد الماجد صاحب (حیدرآباد) نے خصوصی دورہ کرتے ہوئے زیرِ تعمیر مساجد کا معائنہ فرمایا۔

دورے کے دوران انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا اور مختلف فنی و تکنیکی امور پر قیمتی اور مفید مشوروں سے نوازا۔ انہوں نے تعمیرات کے اعلیٰ معیار، مضبوطی اور پائیداری کے ساتھ ساتھ مساجد کی خوبصورتی اور جاذبیت پر خوشی و مسرت اور مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور معماروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور ہمت افزائی کی۔

اس موقع پر مجلس تحفظ ختمِ نبوت کاماریڈی کے ذمہ داران و کارکنان، حافظ محمد فہیم الدین منیری، محمد عبد الرزاق، محمد عزیز الدین عزیز، الحاج میر فاروق علی، محمد سرور (انجینئر، کاماریڈی)، الحاج سید عظمت علی، محمد فیروز الدین اور الحاج شیخ مقیم الدین

دیگر ذمہ داران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی گراں قدر رہنمائی پر تہہِ دل سے اظہارِ تشکر کیا، نیز ان کی قیمتی تجاویز پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button