تربیتی اجتماع عازمین حج 2026 متحدہ ضلع نظام آباد ضلع کاماریڈی و ضلع نرمل

تربیتی اجتماع عازمین حج 2026 متحدہ ضلع نظام آباد ضلع کاماریڈی و ضلع نرمل
نظام آباد5/اپریل (اردو لیکس) سید لیاقت علی صاحب فرزند جناب الحاج سید مصطفی علی صاحب المعروف بابو سیٹھ مرحوم و مغفور (سید دادے علی اینڈ سنس تاجر پارچہ نظام آباد و عابدس سوٹنگ وشرٹنگ نظام آباد) کی جانب سے اور حج سوسائٹی نظام آباد کی رہنمائی میں نظام آباد، آرمور، نرمل،بھینسہ، مدہول، بودہن، بانسواڑہ اور کاماریڈی کے عازمین حج 2026 کیلئے ایک عظیم الشان تربیتی اجتماع انشا اللہ 9/ اپریل 2026 بروز جمعرات بوقت صبح 10 بجے تا شام 4 بجے بمقام ڈی ایم گارڈن فنکشن ہال، ساٹاپور گیٹ،بودہن روڈ نظام آباد منعقد کیا جارہا ہے۔
مہمانان خصوصی حضرت مولانا الحاج محمد انور احمد صاحب قبلہ کنٹرولر آف امتحانات جامعہ نظامیہ حیدرآباد اور حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی صاحب کامل الحدیث و خازن انجمن طلبا قدیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد، مولانا احمد عبدالعظیم صاحب کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد اس اجتماع کو مخاطب فرمائینگے
اور فرائض حج و عمرہ پر تفصیلی و جامع رہنمائی فرمائینگے۔حضرت مولانا جناب مرزا جاوید احمد بیگ عمری صاحب خطیب و امام مسجد رضا بیگ نظام آباد آداب زیارت روضہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق بیان فرمائینگے۔اس اجتماع کی نظامت جناب مولانا سید سمیع اللہ صاحب ناظم مدرسہ مظہر العلوم نظام آباد انجام دینگے۔
تمام خواتین و حضرات عازمین حج 2026 سے مخلصانہ گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس تربیتی اجتماع میں شرکت فرما کر قیمتی بیانات سے مستفید ہوں۔انشا اللہ بعد نماز ظہر طعام کا انتظام رکھا جائیگا۔مزید تفصیلات کیلئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں 9346928108
-9393331656 – 9347332083



