جنرل نیوز

کاماریڈی میں ٹرانسجینڈر افراد کو مالی بحالی اسکیم کے تحت امداد

 

کاماریڈی(سیدکوثرعلی کی رپورٹ)کاماریڈی، 06 اپریل: ضلع کاماریڈی کو مالی سال 2025-26 کے تحت مالی بحالی اسکیم کے تحت ٹرانسجینڈر افراد کے لیے دو یونٹس منظور کیے گئے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر جناب آشیش سنگوان کے ہاتھوں دو ٹرانسجینڈر افراد میں فی کس 75,000 روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ٹرانسجینڈر افراد نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس مالی امداد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون ان کے لیے بڑی حوصلہ افزائی ہے اور اس سے وہ خود روزگار کی طرف آگے بڑھ سکیں گے۔اس پروگرام میں ضلع ویلفیئر آفیسر محترمہ اے۔ پرمیلا اور سپرنٹنڈنٹ ارون بھاسکر نے بھی شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button