مبارکباد

ٹی میسا کی جانب سے حج انسپکٹر شیخ محمد علی (عامر) انجینئر نظام آباد کو شاندار تہنیت و توصیف نامہ سے نوازا گیا 

ٹی میسا کی جانب سے حج انسپکٹر شیخ محمد علی (عامر) انجینئر نظام آباد کو شاندار تہنیت و توصیف نامہ سے نوازا گیا

نظام آباد:6/ اپریل (اردو لیکس) نظام آباد کی معروف شخصیت جناب شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی پھولانگ کے ہونہار جوان سالہ فرزند الحاج شیخ محمد علی عرف عامر(بی ٹیک) انجینئر پولیس ڈپارٹمنٹ نظام آباد جو گذشتہ سال حکومت تلنگانہ کی جانب سے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی مدد وخدمت کے لئے روانہ ہو ئے تھے حج کے دوران شیخ محمد علی نے ریاست تلنگانہ و دیگر حجاج کرام کی شپ وروز خدمت میں مصروف عمل رہے اور حجاج کرام کی دعاؤں کے ساتھ ان کا دل جیت لیا تھا قابل رشک کی بات یہ ہے کہ اس سال 2026ء کے لئے بھی انہیں دوبارہ حج انسپکٹر طور حجاج کی خدمت کے لئے ٹاپ(10) میں منتخب کیا گیا ہے

 

ان کی سماجی و فلاحی بالخصوص بحیثیت حج انسپکٹر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس ایسوسی ایشن(TSMESA) کی جانب سے شیخ محمد علی عامر کو شال پوشی و گلپوشی، یادگار مومنٹو، اور توصیف نامہ پیش کرتے ہوئے انہیں زبردست تہنیت پیش کی گئی

 

واضح رہے کہ گذشتہ دو دن قبل تیلگو یونیورسٹی نامپلی حیدرآباد میں منعقد ریاستی عاملہ اجلاس وعید ملاپ پروگرام جناب محمد فاروق احمد بانی و ریاستی صدر کی صدارت میں منعقد ہوا تھا جس میں مہمان خصوصی طور پر ڈاکٹر ریاض احمد ریاستی چیرمین لائیبریریڑ نے شرکت کی تھی شیخ محمد علی عامر کو جاریہ سال ٹاپ 10 کی فہرست میں حج انسپکٹر کے طور پر شامل کرنے اور ٹی میسا کی جانب سے شیخ محمد علی عامر کو ان کی بہترین کارکردگی و خدمات پرٹی میسا کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پر والدین، ان کے بردران، عزیز واقارب، دوست احباب میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے

 

شیخ محمد علی عامر کو مبارکباد دینے والوں میں قابل ذکر ایس اے علیم سابقہ ریڈکو چیرمین،ایم اے وحید رومانی، محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ، عبدالرحمن المعروف ارشد پاشاہ کاربوریٹر ڈیویژن (46) پھولانگ، محمد عبدالقدوس بانی فیض العلوم سوسائٹی، امان اللہ صابری این آر آئی، محمد زبیر، محمد لیاقت علی، محمد ریاض، شیخ اقبال علی، مکرم صابری، عمران صابری،سید ندیم نے مبارکباد دیتے ان کی طول عمر درازی،صحت و سلامتی کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button