جنرل نیوز
کورٹلہ کی مشہور شخصیت احمد عبدالحکیم مرحوم کی دختر محترمہ ثمینہ یاسمین رکن جماعت اسلامی کا انتقال

تلنگانہ کے کورٹلہ شہر کی معروف شخصیت جناب احمد عبدالحکیم مرحوم کی دختر، محترمہ ثمینہ یاسمین رکن جماعت اسلامی، برنداون کالونی حیدرآباد انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہل علاقہ اور متعلقہ حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔
مرحومہ، احمد عبد النعیم (مستاجر برگ آبنوس، کورٹلہ) کی بھتیجی تھیں
مرحومہ کی وفات پر مختلف سماجی و مذہبی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔



