حج و عمرہ کی تعلیم و تربیت ہر حاجی کی ضرورت حج وعمرہ تربیتی کلاسیس ، مفتی سید آصف ندوی قاسمی کا خطاب

حج وعمرہ کی تعلیم و تربیت ہر حاجی کی ضرورت
حج وعمرہ تربیتی کلاسیس ، مفتی سید آصف ندوی قاسمی کا خطاب
حج اسلام کے فرائض میں سے ایک فرض ہے ، اور اس کی بے شمار خوبیاں وخصوصیات ہیں، اور ایک بڑی خوبی یہ ہےکہ حج زندگی میں صرف ایک مرتبہ فرض ہے ، اس لئے اس کی تعلیم وتربیت بھی اتنی ہی ضروری ہے ، کہیں ایسا نہ ہوکہ ہماری غفلت وسہولت پسندی، کاہلی ولاپرواہی اور روایتی طورپر ہم حج وعمرہ بغیر سیکھے دیکھا دیکھیں کرلیں،کہیں ایسا نہ ہوکہ فرائض کاہمیں علم ہو اور ناہی واجب وسنت کا پاس ولحاظ، اس طرح ہماری یہ عبادت ضائع اور ہماری دولت لاحاصل اور ہماری تگ دودو بے کار ہوجائے گی،ہر عمرہ وحج کرنے والے پر حج کا علم حاصل ضروری ہے
،ان خیالات کا اظہار مولانامفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی ایم اے بانی انسٹیٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد نے مسجد محمدی کاکتیہ نگر کالونی ٹولی چوکی میں منعقدہ ہفتہ واری حج وعمرہ تربیتی کلاس کے جلسہ میں کیا اور اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتےہوئے کہا کہ اللہ کےمہمانوں کی تعلیم وتربیت کا یہ کارواں پچھلے ۲۲ برس سے اخلاص واستقامت کے ساتھ جاری ہے اور ا س کے نمایاں اثرات اور واضح ثمرات محسوس کئے جارہےہیں،حج وعمرہ کی تعلیم وتربیت کا ایک عمومی شعور اس تحریک کے ذریعہ پیداہواہے،ورنہ کہیں کوئی باضابطہ ومنظم انتظام نہیں تھا،اور وہیں یہ کارواں علمی وعملی اعتبار سے حالات سے ہم آہنگ ہے، کلاسیس میں پاورپوائنٹ پریزینٹیشن استعمال کیا جاتا ہے،حجاج ومعتمرین کی سہولت کے لئے آڈیو وویڈیو ز بنائے گئے، اردو تلگو اور انگریزی میں گائیڈ شائع کئے گئے،پاکٹ سائز بروچرس چار زبانوں میں تیار کئےگئے،مزید یہ کہ تربتی کلاس کی عازمین ومعتمرین اورزائرین مدینہ منورہ سے کو ئی فیس نہیں لی جاتی ۔ قبل ازیں جناب محمد نواب انجینیر کوآرڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ نے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ یہ ایک اعزاز سے کم نہیں کہ اللہ کے مہمانوں کی دینی تربیت اور عملی رہنمائی کا کام ٹھوس بنیادوں پر ہورہا ہے،ایک بڑی ضرورت ہے
جو اللہ تعالی پورا فرمارہا ہے، نیز انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد ومنظم کام ہے،جس کا مقصدومقصود اللہ کے بندوں کو اللہ ورسول اللہ سے جوڑنا ہے،اور سیکھنا اور سیکھانا ہمارامقصد ہے،او رپچھلے ۲۲ برس سے اس پر کام کررہے ہیں، اللہ تعالی قبول فرمائیں،مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی صاحب کی دعاپر تربیتی کلاس اختتام پذیر ہوئی۔واضح رہے کہ تربیتی کلاس ہفتہ و اتوارکو آن لائن وآف لائن نماز منعقد ہورہی ہیں۔،مزید رہبری کےلئے سیل نمبر 9440508941 محمد نواب انجینر 8639257153حافظ مصباح احمد سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
والسلام مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی



