سونے چاندی کی قیمت میں زبردست کمی

نئی دہلی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کل زبردست اضافہ ہوا تھا لیکن آج تقریباً اسی تناسب سے کمی دیکھی گئی ہے۔ جمعرات کے روز 24 کیرٹ سونے کی 10 گرام قیمت 2,340 روپے کم ہو کر 1,51,480 روپے تک آ گئی ہے۔
اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی 10 گرام قیمت 2,150 روپے کم ہو کر 1,38,850 روپے پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ایک کلو چاندی کی قیمت 5,000 روپے کم ہو کر 2,60,000 روپے پر مستحکم ہو گئی ہے۔ لائیو ٹریڈنگ کے مطابق ان قیمتوں
میں مزید تبدیلی ممکن ہے۔شادیوں اور دیگر تقریبات کے سیزن میں جب خریداری زیادہ ہوتی ہے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اس طرح کا اتار چڑھاؤ خریداروں کو الجھن میں ڈال رہا ہے کہ کب خریدیں اور کب رکیں۔
ماہرین کے مطابق کل 24 کیرٹ اور 22 قیراط سونے کی قیمتوں میں 3,500 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔ قیمتیں بڑھنے کے بعد سرمایہ کاروں نے منافع حاصل کرنے (پرافٹ بکنگ) شروع کر دی جس کی وجہ سے آج قیمتیں کم ہو گئی
ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سونے میں سرمایہ کاری بڑھتی ہے تو قیمتیں اوپر جاتی ہیں اور جب سرمایہ کار منافع نکالتے ہیں تو قیمتیں نیچے آ جاتی ہیں۔اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی مضبوطی
یا کمزوری بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالتی ہے۔



