انٹر نیشنل

سعودی عرب میں مقامی سیاحت بڑھ گئی، تین ماہ میں 28.9 ملین سیاح ۔ وژن 2030 کے احداف کی تکمیل 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب نے پچھلی ایک دہائی سے متبادل قومی آمدنی میں اضافہ پر بھر پور توجہ کی جس کے ثمر سامنے آرہے ہیں۔ اس میں ملکی و غیر ملکی شعبے دونون شامل ہیں۔ سعودی عرب میں 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مقامی سیاحت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مقامی سیاحوں کی تعداد 28.9 ملین ریکارڈ کی گئی جو سال گزشتہ 2025 میں اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔وزارت سیاحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصے میں مقامی سیاحت پر مجموعی اخراجات 34.7 ارب ریال تک پہنچ گئے، جو 8 فیصد زیادہ ہیں۔

 

سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مقامی اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 37.2 ملین رہی جبکہ مجموعی سیاحتی اخراجات 82.7 ارب ریال تک پہنچ گئے۔ پہلی سہ ماہی میں سیاحتی رہائشی مقامات 59 فیصد تک استعمال ہوئے۔ مدینہ منورہ 82 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا ۔ مکہ مکرمہ میں 60 فیصد کے ساتھ دوسرے اور جدہ 59 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

 

اس عرصے میں مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے مقامی سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی، وزارت سیاحت کا کہنا ہے سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے جو سعودی وژن 2030 کے احداف کی تکمیل کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button