اوٹکور میں میرا یووا بھارت کے زیر اہتمام کھیلوں کے سامان کی تقسیم

اوٹکور منڈل مرکز میں آج میرا یووا بھارت کی جانب سے یووا منڈل وکاس ابھیان پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر گاؤں کے مختلف نوجوان تنظیموں کے اراکین میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا۔
اس پروگرام کے موقع پر میرا یووا بھارت ضلع پروگرام کوآرڈینیٹر انیل کمار گوڑ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں موجود نوجوان تنظیموں کو میرا یووا بھارت سے جوڑنا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رابطے کے ذریعے نوجوان تنظیموں کو کئی مواقع اور حوصلہ افزائی حاصل ہوگی۔
اس موقع پر امبیڈکر یوتھ، گاندھی یوتھ، سردار نگر یوتھ، پاتا پیٹ یوتھ، سرینواس یوتھ، شیواجی یوتھ، اور لال بہادر یوتھ، تنظیموں کو والی بال، فٹبال، ہینڈ بال، فریسبی اور اسکیپنگ جیسے کھیلوں کے سامان فراہم کیے گئے۔
سرپنچ رینوکا بھارت نے کہا کہ میرا یووا بھارت کی جانب سے اس طرح کے پروگرام قابلِ فخر ہیں اور یہ گاؤں کے نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان تنظیموں کو کھیلوں کا سامان فراہم کرنا قابلِ ستائش ہے اور ایسے پروگرام نوجوانوں کو سماجی خدمات کی طرف راغب کرتے ہیں۔
ضلع والی بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر جگدیش گوڑ، نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات اور شراب سے دور رہ کر کھیلوں میں آگے بڑھیں۔
اس پروگرام میں سابق ایم پی ٹی سی کرشنیا گوڑ، شیورام راجو، نائب سرپنچ رمیش، سنداپورم روی، کونڈن گوپال، کوککو گوتم، بھانو چندر، نرسیمہا، کوککو ملیش، نریش گوڑ، بندی اشوک، گوردھن گوڑ، ترون، ہری، راجیش، سمن، بھاسکر اور دیگر نوجوان و معززین نے شرکت کی۔



