ہیلت

کریم نگر گورنمنٹ یونانی ہاسپٹل سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یثرب سلطانہ کو بیسٹ میڈیکل آفیسر ایوارڈ

کریم نگر۔۔ضلع کریم نگر گورنمنٹ یونانی ہاسپٹل کے سینئر میڈیکل آفیسر و انچارج محکمہ آیوش متحدہ ضلع کریم نگر محترمہ ڈاکٹر یثرب سلطانہ زوجہ موظف ڈاکٹر یونس علی خان سینئر میڈیکل آفیسر کو ان کے اعلٰی و گرانقدر بہترین طبی خدمات کے لئے

 

ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر رویندر ا بھارتی حیدرآباد میں منعقدہ ریاستی ایوارڈ س تقریب میں ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا کے ہاتھوں بسٹ میڈیکل آفیسر ایوارڈ سے نوازاگیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یثرب سلطانہ نے ریاست کے تمام یونانی دواخانوں میں کریم نگر میں سب سے زائد مریضوں کی مفت طبی خدمات انجام دی ہیں جس کے لئے حکومت تلنگانہ کے ” پرجا پالنا پرگتی پرنالیکا ” اسکیم کے تحت

 

پورے تلنگانہ کے اضلاع میں ضلع کریم نگر سے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یثرب سلطانہ کو بسٹ میڈیکل آفیسر کا ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری میڈیکل اینڈ ہیلت اور ڈائرکٹر محکمہ آیوش، یونانی اور دیگر موجود تھے۔ ایوارڈ کے حاصل ہونے پر ضلع کریم نگر گورنمنٹ یونانی ہاسپٹل کے تمام ڈاکٹرس، محکمہ آیوش کے تمام اسٹاف نے

 

ڈاکٹر یثرب سلطانہ اور ڈاکٹر یونس علی خان کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button