جنرل نیوز

جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر کی جانب سےSIR شعور بیداری پر وگرام

کریم نگر /جماعت اسلامی مکرم پورہ کی جانب سے A PCR کے اشتراک سے مسجد جعفری کریم نگر میں SIR شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر امیر مقامی مکرم پورہ مولانا عبد الحی شعیب لطیفی نے واضح انداز میں اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ملکی مسائل اور ملی مسائل حل کے ضمن میں سنجیدگی سے عملی اقدامات کے ذریعہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔

 

مولانا نے کہا کہ ملت کے بزرگوں اور نوجوانوں بالخصوص سماجی کارکنوں کی ذمہ داری ھیکہ SIR کے ضمن میں متحرک ہو جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی مکرم پورہ کی جانب سے عنقریب متعلقہ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ SIR کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ خطیب مسجد جعفری مولانا عبدالفتح لطیفی کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا – SIR ماسٹر ٹرینی مجیب محمود نے میاپنگ کے متعلق تفصیلی معلومات سے آگاہ کیا ۔

 

محمد احتشام الحق نے ووٹر آن لائن کس طرح معلوم کرنا ہے تفصیل سے بتایا اور جنہوں نے پروجیکٹر کے ذریعہ عملی کام سے واقف کروایا ۔ قانون کے طالب علم سلمان صدیقی نے کاروائی چلائی ، مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عقیل الزمان نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button