جنرل نیوز

نرمل ضلع میڈیا اکریڈیشن کمیٹی میں سینئر صحافی ایم۔اے۔وسیم بھی شامل

نرمل: ڈی پی آر او نرمل نے ضلع میڈیا اکریڈیشن کمیٹی کی منظوری کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کمیٹی میں سینئر صحافی ایم۔اے۔ وسیم کا نام بھی شامل کیا گیا ہے جس پر انہوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

 

اس موقع پر ایم۔اے۔ وسیم نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم۔اے۔ ماجد، جنرل سیکریٹری غوث محی الدین اور ریاستی و ضلع نرمل کمیٹی کے تمام ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button