بین الاقوامی جغرافیائی سیاست کی تشکیل نو میں ایران کا رول ۔11/اپریل کو قومی سیمنار، نجیب جنگ اور اوصاف سعید کی شرکت

حیدرآباد 9/اپریل ۔بین الاقوامی جغرافیائی سیاست کی تشکیل نو میں ایران کا رول ، کے موضوع پرایک نیشنل سیمنار ہفتہ11/اپریل کو 4/بجے شام ، میڈیا اکیڈمی آف تلنگانہ ، چیاپل حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ جوڈیشیل کویسٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس سیمنار میں جناب نجیب جنگ سابق لیفٹنینٹ گورنر ، دہلی کلیدی خطبہ پڑھیں گے۔
ڈاکٹر اوصاف سعید سابق معتمد امور خارجہ حکومت ہند مہمان خصوصی ہوں گے۔ حیدرآباد میں متعین قونصل جنرل ایران جناب حمید احمدیہ ، حجت الاسلام آغا مجاہد حسین ، منیجنگ ڈائرکٹر اولیو ہاسپٹل، جناب قربان علی سابق ملازم بی بی سی اور ڈاکٹر شوکت علی مرزااعجازی مہمان ہوں گے۔ جناب سید علی طاہر عابدی ، ایڈیٹر جوڈیشیل کویسٹ کنوینر ہیں ۔
انجنیئر سید خالد شہباز نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ایران ،اسرائیل امریکہ جنگ کے تناظر میں اس سیمنار میں اظہار خیال کیا جائے گا اور ایران کی تحدیدات سے بچائو، نیوکلیر بے بسی، بین الاقوامی قوانین کے منشور کے تحت مفاہمت ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فرامین اور حالیہ جنگ عارضی جنگ بندی
کے اثرات پر سیر حاصل تبادلہ¿ خیال کیا جائے گا۔ دانشور حضرات سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔




