مجلسی قائدین کی ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی سے ملاقات – صدر مجلس بیرسٹر اویسی کا مکتوب حوالے،
مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی
سے ملاقات
صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے،
نظام آباد میں آغاز ہونے والے ایس آئی ارکیلئے بی ایل اوز کی کارگردگی کو موثر بنانے تحریری نمائندگی
نظام آباد ،11/اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد ٹاون صدر شکیل احمد فاضل کی قیادت میں مجلسی قائدین ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین ،معتمد محمد شہباز احمد، سابقہ کارپوریٹر و شریک معتمد اعجاز حسین کارپوریٹرس ریاض احمد، عبدالسلیم، محمد سراج، عبدالقدیر، ارشد پاشاہ، میر ممتاز علی،محمد فیصل احمد، خواجہ حفیظ، کے علاوہ مجلس قائدین خلیل احمد, عزیر راہی نے ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انھیں صدر مجلس بیرسٹر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد جناب اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے کیا،
اس خصوص میں ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے نظام آباد مجلس قائدین کو حیدرآباد طلب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کے نام ایک مکتوب حوالے کیا تھا، اس خصوص میں مجلسی قائدین وفد کے ایک وفد آج ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد میں آغاز ہونے والے ایس آئی آر (SIR) فہرست رائے دہندگان کی خصوصی نظر ثانی
کے کاموں میں عوام کو مشکلات در پیش ہے ان میں شفافیت لانے موجودہ بی ایل اوز کی کارگردگی کو موثر بنانے پر زور دیا ، مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اوز کے نگرانکار S O (یس اوز) میں اضافہ اور انکی کی ذمہ داریوں کو ایس آئی آر کے کاموں کو موثر انداز میں کیا جائے ضلع کلکٹر نے مجلس قائدین کو تیقن دیا کہ وہ اس خصوص میں ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے جانے کا تیقن دیا
علاوہ ازیں ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے SIR میں میامپنگ اور ایس آئی آر کیلئے درپیش مسائل و دشواریوں سے خوفزدہ اور پریشان نہ ہوں بلکہ تمام بلدی ڈیویثزنس اور مختلف علاقوں میں نظام آباد مجلس قائدین کی جانب سے لگائے گئے SIR کے ضمن میں رہنمایانہ کاونٹرس سے استفادہ حاصل کریں یا دفتر مجلس احمد پورہ کالونی پرمجلس قائدین سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں



