جنرل نیوز

لاری فٹنس فیس میں کمی سے‌ اونرس کو ملی بڑی راحت

کریم نگر 11/ اپریل۔۔۔ریاستی وزیر روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے تلنگانہ لاری اونرس اسوسی ایشن کی نمائندگی پر تلنگانہ کے تمام لاریوں کے فٹنس کی رینیول فیس میں کمی کرنے کے احکامات جاری کردیئے

 

جس پر تلنگانہ لاری اونرس اسوسی ایشن کے ریاستی ذمہ داران نے آج کریم نگر میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور اسوسی ایشن کے ریاستی صدر راجندر ریڈی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تصویر وں کو دودھ سے نہلایا۔اس موقع پر ریاستی نائب صدر سید قمر الدین نے کہا کہ لاری کے فٹنس فیس میں کمی سے تمام لاری اونرس کو بڑی راحت ملی ہے

 

اور ہم تمام لاری اونرس ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور اسوسی ایشن کے ریاستی صدر راجندر ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر ضلع کریم نگر کے تمام لاری اونرس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button