Uncategorized

نظام آباد میں عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے حضرت مولانا الحاج محمد انور صاحب قبلہ و حضرت مولانا محی الدین قادری محمودی صاحب و دیگر علماء کرام کا خطاب 

اللہ کے احکام حج بیت اللہ ادا کرنا ہے اور یہ سفر اللہ اور رسول اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کیا جائے

 حرمین شریفین میں پابندی کے ساتھ نمازوں کی ادائیگی، تلاوت قرآن، ذکر و اذکار و دعاؤں میں مشغول عمل میں رہے۔ ہندوستانی عازمین حج اپنے سفر کے دوران سیاسی و عالمی صورتحال پر تبصروں سے اجتناب کریں 

 ڈی ایم گارڈن فنکشن ہال ساٹاپور گیٹ نظام آبادمیں منعقدہ عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے حضرت مولانا الحاج محمد انور صاحب قبلہ و حضرت مولانا محی الدین قادری محمودی صاحب و دیگر علماء کرام کا بصیرت افروز خطاب 

 

نظام آباد:11/ اپریل (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا (آل عمران)”اور لوگوں پر خدا کا حق ہے کہ جو اس کے گھر تک پہونچنے کی استطاعت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے”حج کرنے میں صاحب استطاعت تاخیر اور ٹال مٹول ہرگز نہ کریں خدا کے گھر کی زیارت اور حج محض اللہ تبارک و تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے کریں کسی اور دنیوی غرض سے اس پاکیزہ مقصد کو آلودہ نہ کریں واتمو ا ”الحج و العمرۃ و اللہ ” (البقرہ) ”حج اور عمرے کو خدا کی خوشنودی کے لئے پورا کریں،” تربیتی اجتماع عازمین حج نظام آباد، بودہن، آرمور کاماریڈی، بانسواڑہ، نرمل، بھینسہ، مدہول حج سال 2026 کیلئے ڈی ایم گارڈن فنکشن ہال ساٹاپور گیٹ نظام آباد تلنگانہ پر سید دادے علی اینڈ سنس تاجر پارچہ و حج سوسائٹی نظام آباد کی رہنمائی میں مہمان خصوصی حضرت مولانا الحاج محمد انور صاحب قبلہ کنٹرولر امتحانات جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

جس میں حضرت مولانا محی الدین قادری محمودی صاحب، کامل الحدیث و خازن انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد، حضرت مولانا مرزا جاوید بیگ عمری صاحب خطیب و امام مسجد رضابیگ نظام آباد، مولانا شیخ اسماعیل عارفی خطیب و امام موتی مسجد املی محل و صدر حج سوسائٹی نظام آباد، جناب محمد نصیر الدین سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد، وسیم احمد خان، ایم اے فہیم سابق ڈپٹی مئیر نے شرکت کی۔مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صاحب ناظم مدرسہ مظہر العلوم نظام آباد نے مہمانان خصوصی و عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے تربیتی اجتماع کی اہمیت و افادیت بیان کیا اجتماع کا آغاز حافظ محمد مظہر صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

 

عزیز اللہ خان، مولانا حافظ عبد القدیر حسامی خطیب و امام مسجد عبد اللہ، سید اقبال علی اسلم نے بارگاہِ رِسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں حمد و نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا مولانا الحاج محمد انور صاحب نے اپنے بصیرت افروز خطاب کا سلسلہ جاری رکھتے کہا کہ عازمین حج ضیوف الرحمن ہوتے ہیں اور حج بیت اللہ کے مقدس سفر کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی عازمین حج اپنے سفر کے دوران سیاسی تبصروں، عالمی صورتحال پر تبصروں سے اجتناب کریں اور کس بھی صورت میں ان موضوعات پر گفتگو سے پرہیز کریں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں پابندی کے ساتھ نمازوں کی پابندی، تلاوت قرآن، ذکر و اذکار و دعاؤں میں مشغول عمل میں رہے

 

مولانا انور احمد نے عمرہ و حج مناسک پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کُن تُم خَیرَ اُمَّۃٍ اعزاز بخشا ہے اور امت مسلمہ کے لئے خوش نصیبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری سعادت ہے کہ اللہ اور اللہ کے رسول سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے احکام حج بیت اللہ ادا کرنا ہے اور یہ سفر اللہ اور رسول اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آدمؑ جب ام القری مکہ مکرمہ میں تشریف لائے انہیں نماز،سجدہ عبادت کا لطف عطا نہیں ہوا تب انہوں ساتویں آسمان پر بیت المعمور کا خیال آیا جہاں فرشتے طواف کرتے ہیں۔

 

تب آدمؑ نے رب کائنات سے دعا کہ اس زمین پر بھی اپنا گھر عطا کر۔ اللہ نے دعا قبول کی اور مٹی پتھر پانی سے بیت المعمور کے ٹھیک نیچے کعبۃ اللہ کی تعمیر کی اور طواف کیا۔تب انہیں نماز کا لطف حاصل ہوا اور ہر مسلمان کیلئے صبح قیامت کعبتہ اللہ کو قبلہ بنایا گیا۔ انہوں نے عمرہ کے مناسک بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کاغسل اور احرام باندھ کر تلبیہ کو کثرت سے پڑھیں۔ عمرہ میں دو فرض دو واجب ہیں احرام طواف اور سعی، سر کے بال کاٹنا، (مرد سر کا حلق، خواتین بالوں کے دو پور کاٹنا) ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بیت اللہ کے طواف کے بعد دو رکعت نفل نماز کی ادائیگی اور صفا مروۃ کی سعی کے بعد سر کے بال کاٹ کر احرام کھول دیا جائے۔ انہوں نے احرام کی حالت خوشبو صابن کا استعمال نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ نیت عمرہ سے کعبۃ اللہ پر نظر پڑنے پر اللہ اکبر بلند کریں اور تلبیہ پڑھیں لبیک الھم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد و نعمتہ ولک والملک کا شریک لک اور خوب دعائیں و استغفار کرنے کی تلقین کی۔مولانا محمد انور نے طواف کے عملی طریقے کعبتہ اللہ کے حجر اسود سے استلام کے ساتھ طواف کرنے رکن اسود، رکن عراقی، رکن شامی،رکن یمنی اور مقام حطیم کے متعلق تفصیلی بیان کیا۔ انہوں نے مناسک حج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایام حج پانچ دنوں پر مشتمل ہے مولانا محمد انور احمد نے کہا کہ عازمین حج جو 15 ذیقعدہ تک مکہ المکرمہ میں قیام کریں گے ایسے عازمین حج کا شمار مقیم میں ہوگا اور جو 14 قیام کریں گے ان کا شمار مسافر میں ہوگا عازمین حج کے افراد خاندان کے لئے ان کے وطن میں قربانی دینی ہوگی۔ جبکہ عازمین حج کی قربانی منی میں کریں گے۔ مولانا انور احمد صاحب نے کہا کہ 7/ذوالحجہ کو بعد مغرب احرام باندھ کر منی کیلئے روانہ ہونے، 8/ ذی الحجہ کو منی میں قیام کے بعد 9/ذی الحجہ کو عرفات جبل رحمت پر جمع ونے غروب آفتاب تک یہاں رکنے اور مزدلفہ پہنچ کر مغرب عشاء کی نماز ایک اذان اور دو اقامت ادا کرنے، 10ذی الحجہ فجر کی نماز ادائیگی سورج نکلنے کے بعد مزدلفہ سے 70 کنکریاں جمع کرتے ہوئے منی پہنچنے اورپہلے دن بڑے شیطان کو(7) کنکریاں مارنے اور وہاں سے نکل جانے، 11، 12/ ذی الحجہ کو تینوں شیطان کو کنکریاں مارنے اور طواف زیارت پر تفصیلی بیان کیا مولانا محمد انور نے فرمایا کہ حج کے سفر کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں فراخ دلی اور ایثار سے کام لے ہر ایک ساتھ عفو در گزر اور فیاضی کا برتاؤ کریں غصہ سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔عازمین حج”حج سُویدھا ایپ“سے استفادہ کریں

 

۔ حج انسپکٹر کی ہدایات پر عمل آوری کریں عازمین حج آٹھ گھنٹے کی نیند اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، ڈاکٹر کے مشورے سے اپنی طبی ادویات کا قبل از سفر حج نظم کریں۔ احرام کی حالت میں سلیپر چپل کا استعمال کریں احرام سے نکلنے کے بعد اپنی روزمرہ کی چپل و شوز کا استعمال کرسکتے ہیں۔مولانا محمد محی الدین قادری محمودی کامل الحدیث و خازن انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے عازمین حج کو صبر و سکون کے ساتھ مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی کا مشورہ دیا اور منتظمین کو عازمین حج کے لئے تربیتی اجتماع کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی

 

اس تربیتی اجتماع سے حضرت مولانا مرزا جاوید بیگ عمری نے مدینہ منورہ کے سفر اور روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت پر تفصیلی خطاب کیا علاوہ ازیں جناب سید فاروق علی نے اقامت دین، و برادران وطن تک اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر خطاب کیا۔ مفتی محمد سمیع الدین جامعہ نظامیہ نے بھی مخاطب کیا۔تربیتی اجتماع میں نظام آباد، بودہن، آرمور کاماریڈی، بانسواڑہ، نرمل، بھینسہ، مدہول کے مرد و خواتین عازمین حج نے شرکت کی۔ بعد نماز ظہر کی ادائیگی اور طعام کے بعد دوسری نشست میں عازمین حج کیلئے سوال جواب کے میں حضرت مولانا انور احمد صاحب نے سوالات کے جوابات دئیے۔

 

حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی صاحب نے امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے رقت انگیز دعا فرمائی۔ تربیتی اجتماع کے اختتام پرمہمانان خصوصی و حج سوسائٹی نظام آباد کی شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔سید مصطفی علی صاحب مرحوم المعروف بابو سیٹھ کے فرزندان سید عابد علی شکیل،سید فاروق علی انجینئر، سید لیاقت علی، ڈاکٹر سید محمود علی، سید اشفاق علی، سید مشتاق علی، سید یوسف مرتضیٰ علی اور نبیرہ سید رحمت علی اکرم، سید اقبال علی اسلم نے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والے مہمانان خصوصی اور عازمین حج سے اظہار تشکر کیا۔علاوہ ازیں تربیتی اجتماع میں ظفر اللہ خان بدر الماس کلکشن،گولڈن کیئر ویلفیر سوسائٹی پھولانگ نظام آباد کے اراکین عزیز اللہ خان، محمد عبد الخلیل(خالد) عطا الرحمان(خلو)محمد فصیح،(الیکٹریکل کنٹریکٹر)انور حسین، حاجی، عتیق اللہ خان عازمین حج کے تربیتی اجتماع میں خدمات انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button