حیدرآبادیطالبہ افرا فرحین کی انٹر میں شاندار کامیابی۔ 991 نشانات کئے حاصل

حیدرآباد ۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں حیدرآباد کی طالبہ افرا فرحین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستیسطح پر رینک حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے ایم ای سی میں 1000 میں سے 991 نمایاں نمبرات حاصل کرتے ہوئے اے گریڈ حاصل کیا جو ان کی محنت لگن اور تعلیمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اس نمایاں کامیابی سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے تلنگانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ دیگر طلبہ کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں۔
ماہرین تعلیم اور عوامی حلقوں کی جانب سے افرا فرحین کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
الحاج محمد انور،الحاج عبد الوہاب،محمد اکبر،محمد معراج،حبیب قدیر،حبیب قدوس،ایم ڈی جمیل احمد،ایم ڈی خلیل احمد،ایم ڈی افتخار احمد نے ہونہار طالبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دعا ہے کہ افرا فرحین مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کی نئی منازل طے کرتی رہیں۔




