ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی گرلز کالج مکتھل کی طالبات کی شاندار کامیابی، انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نشانات حاصل

مکتھل: 12 اپریل (اُردو لیکس) پرنسپل اقلیتی اقامتی کالج گرلز مکتھل الزیبتھ رانی کے اطلاع کے بموجب تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ۱قلیتی اقامتی کالج برائے نسواں کی طالبات نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوٸے اعلی نشانات حاصل کٸے۔

 

انٹر سال اول ایم پی سی میں مہنور نے 460 نشانات ، اسی طرح مدیحہ سلطانہ 436 نشانات حاصل کٸے۔ جبکہ انٹر سال دوم میں الفیہ تحرین 989 اورجویریہ فاطمہ 989 نشانات حاصل کرتے ہوٸے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

پرنسپل نے مزید کہا کہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالج کی طالبات نے نہ صرف کامیابی حاصل کی

 

بلکہ کئی طالبات نے امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔ انہوں نے اس کامیابی کو طالبات کی محنت، اساتذہ کی لگن اور ادارے کے سازگار تعلیمی ماحول کا نتیجہ قرار دیااس موقع پر کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

 

والدین اور مقامی عوام نے بھی طالبات کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔طالبات کی شاندار کارکردگی پر اساتذہ اور اولیا ء طلبہ کے علاوہ دیگر نے مبارکباد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button