جنرل نیوز

جگتیال میں بزم حمدونعت کریمنگر کے زیر اہتمام منعقدہ مسابقہ کے کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم

جگتیال میں بزم حمدونعت کریمنگر کے زیر اہتمام منعقدہ مسابقہ کے کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم

12/ اپریل ء روبی فنکشن ہال جگتیال میں مسابقہ کے کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا، اول درجہ کے (10) دوم درجہ کے(10) اور تمام شریک مسابقہ کو بھی ترغیبی انعامات دئے گئے، بچوں میں شیرینی بھی تقسیم کی گئ

 

اس موقع پر مہمانان خصوصی عبدالباری (صدر ملت اسلامیہ جگتیال) محترم حافظ شمس الدین تبریز (صدر جمعیت العلماء ضلع جگتیال) حافظ احتشام الدین ثاقب ( ٹریزرر بزم حمدونعت کریمنگر) جناب قاری محمد مظہر علی ( جنرل سیکریٹری بزم کریمنگر) جناب اظہار حسین (جوائنٹ سیکریٹری بزم کریمنگر) مفتی نوشاد علی اویس( صدر بزم جگتیال) جناب حافظ ضیاءالدین عقیل(نائب صدر بزم جگتیال) جناب افتخار حسین (سیکریٹری بزم جگتیال) منیر الدین منا ( وائس چیرمن جگتیال) حافظ ظفیر احمدحافظ انور احمد جگتیال محمد اسماعیل تاجر جگتیال احمد مسعود علی حافظ انصار خان کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی،

متعلقہ خبریں

Back to top button