ایجوکیشن

گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ کا شاندار مظاہرہ

گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ کا شاندار مظاہرہ

نارائن پیٹ۔ 13 اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے جاری کردہ نتائج میں گورنمنٹ جونیئر کالج نارائن پیٹ کے طلباء وطالبات نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بہترین نتائج سے تاریخ رقم کی ہے

 

۔ پرنسپل جناب سدرشن راؤ کے بموجب سال دوم کی طالبات نے بی پی سی اردو میڈیم سے نور جہاں نے 974/1000 نمبر اور صابرہ بیگم نے 971/1000 نمبر لے کر کالج میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

 

۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم پی سی اردو میڈیم سے آمنہ فردوس نے 964/1000 اور بی پی سی اردو میڈیم سے تقی النساء نے 957/1000 نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی درج کی ہیں۔ اسی طرح سال اول میں بی پی سی اردو میڈیم سے ام ہانی نے 425/440 نمبر اور مسفرہ کونین نے 414/440 نمبر لے کر کالج میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ علاوہ از یں تقریبا 10 طلباء و طالبات نے 90 فیصد سے زائد نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا ہے

 

۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال اردومیڈیم سال دوم کا منجملہ نتیجہ 82 فیصد اور سال اول کا 61 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ میں اردو ، تلگو اور انگلش میڈیم کے تمام گروپس ( ایم پی سی ، بی پی سی ، سی سی سی اور ایچ ای سی) موجود ہیں اور معیاری تعلیم کیلئے درکار مستند و تجربہ کار لیکچررس بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button