جنرل نیوز

عادل آباد: سابق ماؤسٹ ارکان کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی

عادل آباد: سابق ماؤسٹ ارکان کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی — ڈی جی پی کے ہاتھوں شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کی مالی مدد و تقرری نامے جاری

 

عادل آباد، 13/ اپریل(اردو لیکس)ریاستی حکومت کی جانب سے سماج میں واپس آنے والے سابق ماؤسٹ ارکان کی بازآبادکاری کے تحت رہائشی پلاٹس تقسیم کئے گئے۔ بوتھ دلم سے تعلق رکھنے والی کومرم سشیلا عرف روپکا (جس نے 29 جنوری 1992 کو خودسپردگی کی) اور کنٹالہ/بوتھ دلم کی کومرم سکوبائی عرف وسنتکا (جس نے 24 اپریل 2001 کو ہتھیار ڈالے) کو عادل آباد کے پٹلوارا علاقے میں پلاٹس کے دستاویزات حوالے کئے گئے۔ یہ دستاویزات ریاستی ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی کے ہاتھوں پیش کیے گئے۔

 

اسی دوران 1987 کے اللم پلی فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل جے مکند راؤ کے خاندان کی معاونت کرتے ہوئے ان کی اہلیہ وِملا کو موالا منڈل کے دوببا گوڑہ گاؤں میں مکان کی جگہ کا پٹہ پاس بک دیا گیا۔

 

1987 میں کڈیم منڈل کے اللم پلی جنگلاتی علاقے میں ماؤسٹوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی، جس میں دو سب انسپکٹرز سمیت 11 پولیس اہلکاروں نے جانیں قربان کیں۔ واقعہ کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں تین منزلہ عمارت ’’اللم پلی کامپلیکس‘‘ تعمیر کی گئی۔

 

ڈیوٹی کے دوران انتقال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو بھی مدد فراہم کی گئی۔ 2025 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے اے آر ایچ سی آر دگمبر کے اہل خانہ کو ایس بی آئی سیلری پیکیج کے تحت 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

 

اسی طرح 2026 میں بیماری کے باعث انتقال کرنے والے ایس آئی پی پی شیو جی کے فرزند پرتھوی کو ریونیو ڈپارٹمنٹ میں جونیئر اسسٹنٹ کی تقرری دی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل رمنّا ریڈی کے خاندان کے ایک فرد کو بھی ریونیو محکمہ میں جونیئر اسسٹنٹ کی ملازمت فراہم کی گئی۔

 

حکام نے کہا کہ یہ اقدامات سابق ماؤسٹ ارکان کی بازآبادکاری اور شہید و متوفی پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کی مدد کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان تقاریب میں ضلع ایس پی اکھل مہاجن اور پولیس کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button