ایجوکیشن

ضلع جنگاؤں اقلیتی اقامتی جونیئر کالج اسٹیشن گھنپور گرلز 1 کے شاندار نتائج

جنگاوں سے محمد ظہیر الدین عظیم 

اقلیتی اقامتی جونیئر کالج اسٹیشن گھنپور گرلز 1 پرنسپل مادھوی لتا نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج اسٹیشن گھنپور گرلز 1 نے ایک بار پھر تعلیمی میدان میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے انٹر میڈیٹ سال اول و دوم امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کیسے ہیں

 

۔ نتائج کے مطابق کالج کی طالبہ ناویہ نے بی پی سی گروپ سال دوم میں جملہ 1000میں سے 977 نمبر حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا اور ادارہ کا نام روشن کیا۔ اسی طرح طالبہ صفیہ ایم پی سی گروپ سیکنڈ ایئر میں 1000 میں سے 939 نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی، جبکہ طالبہ آرشیتا انٹرمیڈیٹ سال اول میں 470 میں اسے 465 نمبر یم پی سی 440میں سے 425 مدھو پیج سری بائی پی سی حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ ادارے کے مجموعی نتائج بھی نہایت متاثر کن رہے

 

جہاں اکثر طالبات نے فرسٹ ایئر میں 400 سے زائد نمبر حاصل کیے جبکہ زائد طلبہ نے سیکنڈ ایئر میں 900 سے زیادہ نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی درج کی یہ نتائج اقلیتی اقامتی جونیئر کالج کے مضبوط تعلیمی نظام معیاری تدریسی طریقہ کار اور طلبہ کی مسلسل محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے

 

اس موقع پر اقلیتی اقامتی کالج پرنسپل مادھوی لتا نے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی انتھک محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے بھر پور تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالج مستقبل میں بھی اسی طرح میعاری تعلیم فراہم کرتا رہے گا

 

اور طلبہ کو اعلیٰ کا میابیوں کی راہ پر گامزن کرتا رہےگا۔ یہ شاندار نتائج نہ صرف ادارے کی تعلیمی برتری کا ثبوت ہیں بلکہ دیگر طلبہ کیلئے بھی ایک روشن مثال ہیں قابل لیکچر کی محنت، لگن اور صحیح رہنمائی کے ذریعے اعلیٰ کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button