جنرل نیوز

جمیلہ نشاط کو بنگلور میں ایوارڈ

حیدرآباد 18 اپریل (اردو لیکس) حیدرآباد کی ممتاز و معروف سماجی کارکن ،ادیبہ اور شاہین ویمنس ریسورس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن حیدرآباد کی فاؤنڈر وسی ای او کو بنگلور میں ایوارڈ سے نوازا گیا

 

یہ ایوارڈ بلو ڈان اور نیشنل فیڈریشن آف دلت ویمن کے تعاون سے منعقدہ ایک شاندار پروگرام میں عطا کیا گیا محترمہ دیویا کندوکوری اورروٹ منورمانے یہ ایوارڈ عطا کرتے ہوئے جمیلہ نشاط کو دلی مبارکباد دی

 

اور کہا کہ جمیلہ نشاط کی سماجی وہ عوامی خدمات 25 برسوں پر محیط ہے جمیلہ نشاط نے خواتین کے حقوق کے بارے میں موثر تحریکیں چلائی ہیں اور ان کے حقوق کو واقف کروایا ہے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی ترقی منٹل ہیلتھ اور سماجی نابرابری جیسے مسائل عام ہوتے جا رہے ہیں

 

اور پسماندہ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہوتی جا رہی ہیں غربت کی وجہ سے وہ تعلیم ترک کر دیتی ہیں ایسی لڑکیوں کی شاندہی کرتے ہوئے جمیلہ نشاط نے ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے اس کے علاوہ سماج میں خواتین کے ساتھ نا برابری

 

اور ان پر مختلف طرح کی زیادتیوں کے خلاف جمیلہ نشاط نے موثر آواز بلند کی ہے واضح رہے کہ تلگو فلم انڈسٹری نروی آرٹس نے بھی زمینی سطح پر سماجی خدمات انجام دینے والے اورمہم چلانے اور خدمات انجام دینے پر سو شخصیات کا انتخاب کیا جس میں جمیلہ نشاط واحد مسلم خاتون تھیں آن کا بھی انتخاب عمل میں آیا

 

اس آرگنائزیشن نے بھی انہیں مومنٹو اور کیاش ا ءوارڈ عطا کیا ہے انہیں سپر ویمن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے جمیلہ نشان مختلف ادبی تہذیبی اور سماجی خدمات کے لیے اپنا منفرد ریکارڈ رکھتی ہیں اور عوامی خدمات کے شعبوں میں ان کا نام کافی روشن ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button