انٹر نیشنل

حج دنیا کا منفرد اجتماع – جہاں حج سیزن کے دوران عالمی زبانیں بولی جاتی ہیں

ریاض ۔ کے این واصف

حج دنیا کا ایک ایسا منفرد اجتماع ہے جہاں مختلف رنگ و نسل کے لوگ، مختلف زبانیں بولنے والے بندگان توحید اور مختلف تہذیبوں کی نمائندہ افراد یکجا ہوتے ہیں۔ یہ سارے لوگ چند روز کے لئے یکجا ہوتے، اپنا فریضیہ حج ادا کرتے ہیں اور اپنی اپنی منزلوں کو لوٹ جاتے ہیں۔ جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

 

حج سیزن میں شہرِ مکہ ایک عالمی اجتماع کا روپ دھار لیتا ہے جہاں عربی زبان کے ساتھ ساتھ، اردو، انڈونیشیائی، ترکی، فارسی، بنگالی، انگریزی، فرانسیسی، سواہیلی اور دیگر کئی زبانیں سننے کو ملتی ہیں۔یہ اجتماع، دینِ اسلام کی آفاقیت اور مختلف اور متنوع ثقافتیں رکھنے کے باوجود، مسلم دنیا کے اتحاد کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی کے امور کی ذمہ دار جنرل اتھارٹی منارۃ الحرمین کے پلیٹ فارم اور ایف ایم ریڈیو کے ذریعے مسجد الحرام میں دیے جانے والے خطبات کی بیک وقت دس سے زیادہ زبانوں میں تشریح پیش کی جاتی ہے۔

 

اس کے علاوہ اتھارٹی کی جانب سے وائرلیس ہیڈ فونز کے ذریعے پچاس سے زیادہ زبانوں میں ثقافتی رہنمائی اور ڈیجیٹل رہنمائی کے لیے کارڈ بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ ترجمے کے لیے خاص طور پر مخصوص کتابوں، بروشرز، راستہ بتانے والے سائن بورڈ اور مسجد الحرام کے اندر الیکٹرونک اسکرینیں نصب کی جاتی ہیں۔

 

یہاں قرآنِ پاک کے نسخہ جات اور ان کے کئی زبانوں میں تراجم اور تشریح بھی لوگوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ مشاعرِ مقدسہ پر ایسی ٹیموں کو مامور کیا گیا ہے جو کئی زبانوں سے واقف ہوتے ہیں جبکہ رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد بھی حجاجِ کرام سے رابطے کے لیے موجود موقع پر موجود ہوتی ہے۔

 

یہ خدمتگار کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور حجاج کو صحت، تنظیمی امور اور مذہبی رہنمائی دیتے ہیں تاکہ لوگ محفوظ رہیں اور بغیر کسی مشکل کے مناسک حج ادا کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button