ایپکس سکول آف ایکسیلنس کی چوتھی برانچ کا افتتاح

حیدرآباد ۔ ایپکس سکول آف ایکسیلنس کی چوتھی برانچ کے افتتاح کے موقع پر اولیائے طلبہ کے لیے تحفہ پیش کرتے ہوئے ایپکس اسکول نے ایک مثالی قدم اٹھایا ہے
نصیب نگر نزد جی ایچ ایم سی آفیس چندرائن گٹہ پر چوتھی برانچ کے افتتاح کے موقع پر بانی و پرنسپل ایپکس اسکول محترمہ تسلیم فرحانہ خاتون نے بتایا کہ اس افتتاح کے موقع پر اس سال نرسری میں داخلہ لینے والوں کو نہ صرف داخلہ مفت رہے گا بلکہ
فیس میں 20 فیصد رعایت کے ساتھ اولیائے طلبہ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یہی نرسری کی فیس دسویں جماعت یعنی دہم تک رہے گی جو کہ اییکس کی تعلیمی خدمات پر فوکس کو ظاہر کرتا ہے
ایپکس اسکول کی اس برانچ کا افتتاح عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی کراٹے چیمپین اور گولڈ مڈلسٹ محترمہ سیدہ فلک ایڈوکیٹ اور لیڈر مجلس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر سابقہ کارپوریٹر فہد بن ابداد، ڈائریکٹر گولڈن ڈراگن مار شل آرٹس اکیڈمی ابوسفیان اور دیگر کے علاوہ طلبہ اولیاء طلبہ او اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔



