تلنگانہ

مانسون کی آمد میں تاخیر

حیدرآباد : شدید گرمی سے پریشان عوام کو فی الحال راحت ملتی نظر نہیں آ رہی۔ جنوب مغربی مانسون کی آمد میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 اور 5 جون کے دوران جنوب مغربی مانسون کے کیرالا ساحل سے

 

ٹکرانے کا امکان ہے۔درحقیقت محکمہ موسمیات نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ 26 مئی کو ہی جنوب مغربی مانسون کیرالا کے ساحل سے ٹکرا جائے گا لیکن اس بار محکمہ موسمیات کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ مانسون کی ہوائیں سست

 

رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کیرالا پہنچنے کے دو یا تین دن بعد ان ہواؤں کے تلنگانہ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال یہ مانسون اندازے سے آٹھ دن پہلے یعنی 24 مئی کو کیرالا

 

پہنچ گیا تھا جبکہ 26 مئی کو تلنگانہ میں داخل ہوا تھا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اس سال معمول سے کم بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے مہینے میں بھی اترپردیش،

 

ہریانہ، پنجاب، بہار، آندھرا پردیش، اڈیشہ، گجرات اور چھتیس گڑھ کے کئی علاقوں میں شدید گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button