نواب ڈاکٹر میر اکبر علی خان کا انتقال

حیدرآباد۔ 12جولائی (اردو لیکس)نواب ڈاکٹرمیر اکبر علی خان فرزند نواب میر احمد علی خان سابق وزیر داخلہ حکومت آندھراپردیش کا آج شام طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر میر اکبر علی خان متولی واجد منشن مغلپورہ، متولی مسجد خیرالانعام، اور اعزازی خازن سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدوں پر فائز رہتے ہوۓ کئی سماجی و معاشرتی اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
پسماندگان میں تین دختران موجود ہیں جو امریکہ میں مقیم ہیں۔ ڈاکٹر میر اکبر علی خان کی سماجی وملی خدمات 50سال پر محیط ہیں۔ نماز جنازہ 13جولائی بروز دو شنبہ بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی جاۓ گی۔
تدفین آبائی قبرستان قمرقی گنبد، ضیاء گوڑہ، سبزی منڈی میں عمل میں آۓ گی۔مزید تفصیلات کیلئے محمد فیصل حسن
9063933137
سےیا نواب معظم علی خان سے فون نمبر 9912120202
پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے۔



