انٹر نیشنل

فلسطینیوں نے غزہ کے لیے مملکتِ سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کو سراہا

کے این واصف 

سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج کے سربراہ عصام ابو خلیل نے غزہ میں سینٹر کے ہیڈ کوارٹر میں فلسطینی خاندانوں اور قبائلی رہنماوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

 

وفد نے سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے غزہ میں مملکت کی انسانی اور امدادی کوششوں کی تعریف کی اور ان اقدامات کو اجاگر کیا جنہوں نے فلسطینیوں کے مصائب کم کرنے، بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور بحالی کی کوششوں کی میں سپورٹ کی۔

 

عصام ابوخلیل نے کہا کہ یہ امداد سعودی عرب اور فلسطینی عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد پر اعتماد بھی بڑھتا ہے۔

 

شاہ سلمان مرکز نے فلسطین میں 542 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے 155 منصوبے نافذ کیے ہیں، فلسطین، سعودی امدادی ایجنسی سے امداد حاصل کرنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے۔

 

مئی 2015 میں اپنے قیام کے بعد سے شاہ سلمان مرکز نے 355 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت میں 133 ملکوں میں تقریبا 8.54 ارب ڈالر مالیت کے 4 ہزار 404 منصوبے نافذ کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button