عامر خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکیاں

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کو مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کی گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
بشنوئی کے بھائی ارجو اور ٹائسن نامی ایک اور شخص سے متعلق ایک آڈیو کلپ سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس آڈیو میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ عامر خان نے تیسری شادی کر کے مذہبی تنازع کو جنم دیا ہے اور یہ بھارتی ثقافت کے خلاف ہے۔
آڈیو میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ انہیں جلد ہی اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حال ہی میں عامر خان کی اپنی قریبی ساتھی گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کے بارے میں مذہبی نوعیت کی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
اب اسی معاملے کو لے کر بشنوئی گینگ کی جانب سے مبینہ طور پر وارننگ دی گئی ہے۔اس سے قبل بھی اس گینگ نے بالی ووڈ کی کچھ معروف شخصیات کو مبینہ طور پر دھمکیاں دی تھیں۔



