ایجوکیشن

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے محبوب نگر اسٹڈی سنٹر میں فاصلاتی تعلیم میں مُختلف کورسیزز میں داخلوں کا آغاز 

 

ڈاکٹر بشیر احمد کوآرڈینیٹر اسٹڈی سنٹر مانو پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت بی اے ۔ بی کام ۔ بی ایس سی۔ ایم اے اردو عربی انگلش تاریخ اسلامیات اور ہندی کے علاوہ کئی روزگار سے مربوط کورسیزز میں داخلوں کا آغاز 8 جولائی سے ہوچکا ہے داخلوں کی رہنمائی کے سِلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی وفد 20 جولائی محبوب نگر کا دورہ کیے اس وفد میں پروفیسر سعادت شریف پروفیسر سمیع صدیقی پروفیسر امان عبید ڈاکٹر مظہر قادری و دیگر عملہ شامل تھا

 

سن رائز اسکول جڑچرلہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں طلباء و معزیزین شہر کو مخاطب کرنے کے بعد یہ وفد محبوب نگر شہر کے مختلف اداروں سماجی انجمنوں کے زمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت دستیاب مختلف کورسیزز کے بارے میں تفصیلی معلومات سے آگاہ کیا ڈائیٹ کالج محبوب نگر این ٹی آر ڈگری کالج المدینہ کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی گورنمنٹ ہائی اسکول نیو ٹاؤن میں منعقدہ میٹنگس میں طلباء و اساتذہ اور معزیزین شہر سماجی جہد کاروں کے علاوہ اولیاء طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے رہنمائی فرمائی

 

اس موقع پر پروفیسر سمیع صدیقی پروفیسر امان عبید پروفیسر سعادت شریف ڈاکٹر مظہر قادری ڈاکٹر بشیر احمد کوآرڈینیٹر مانو پالمور یونیورسٹی محبوب نگر نے محبوبیہ ہال محبوب نگر میں منعقدہ ایک پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے فاصلاتی طرز تعلیم و آن لائن لائن کورسیزز میں داخلوں کے سلسلہ میں تفصیلی رہنمائی فرمائی انہوں نے بتایا کہ بی اے ۔ بی کام۔ بی ایس سی۔ ایم اے ۔ اُردو ۔ ہندی۔ عربی۔ اِسلامک اسٹیڈیز انگلش اور تاریخ ۔ کے علاوہ متعدد روزگار سے مربوط کورسیزز میں داخلے شروع ہو چکے ہیں

 

جنابِ عبدالرحیم صاحب جناب فاروق حسین صاحب جناب محمد یوسف بن ناصر صاحب جناب تقی حُسین تقی صاحب کے علاوہ معزیزین شہر طلباء اور اولیاء طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی

ڈاکٹر بشیر احمد

کوآرڈینیٹر اسٹڈی سنٹر مانو

9885378808

متعلقہ خبریں

Back to top button