نیشنل

"اگر احتجاج میں شامل ہوئے تو منشیات کے مقدمے میں پھنسا دوں گا” پولیس آفیسر کی دھمکی کا ویڈیو وائرل

ممبئی: نیٹ امتحان کے پرچہ لیک معاملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے جاری احتجاج کی حمایت میں ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

 

اسی سلسلے میں ممبئی میں احتجاج کرنے والے چند طلبہ کو مقامی پولیس نے حراست میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک پولیس آفیسر نے انہیں دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ احتجاج میں شریک ہوئے تو ان کے خلاف منشیات (ڈرگز) کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا۔

 

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اس ویڈیو میں مبینہ طور پر پولیس آفیسر طلبہ سے کہتا ہے "اگر تم دوبارہ احتجاج میں مجھے نظر آئے تو تمہیں ڈرگز کے مقدمے میں پھنسا دوں گا۔ پھر تمہاری زندگی تباہ ہو جائے گی۔

 

تمہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی اور جیل میں ہی سڑنا پڑے گا۔”اس واقعے کی ویڈیو ممبئی کانگریس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہو گئی۔معاملے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق کی تصدیق کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ طلبہ کو مبینہ طور پر دھمکانے والے متعلقہ پولیس آفیسرکو فی الحال اس کی موجودہ تعیناتی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button