انٹر نیشنل

مختلف اغراض سے سعودی آئے اور سعودی باہر گئے افراد ہوائی اڈّے کے بند ہونے اور پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے پریشان

File photo

کے این واصف

مملکتِ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے سبب بگڑے حالات کی وجہ مختلف اغراض سے سعودی عرب آئے افراد واپسی کے لیے اور مملکت سے باہر گئے مقامی و برسرے کار غیرملکی سعودی واپسی کے لئے ہزاروں لوگ پریشانی سے دوچار ہیں۔

 

ضرورت مندلوگ دیگر راستوں سے لمبا سفر طئے کر بھی مملکت سے نکل رہے اور واپس آرہے ہیں۔ انگریزی روزنامہ عرب نیوز کے مطابق ریاض میں مقیم امل صغیر نامی لڑکی کو اس ہفتے جنوبی کوریا میں چھٹیاں گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچنے میں تقریباً 22 گھنٹے لگے اور راستے میں کئی بار سفر کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔ ایسے بہت سے افراد کے مشکل سفر کی کہانیاں بھی عرب نیوز کی تفصیلی سروے رپورٹ میں شائع کی گئی ہیں۔

 

انڈین ایمبیسی ریاض اور انڈین قونصلیٹ جدہ سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہندوستانی، عمرہ زائرین یا دیگر اغراض سے سعودی آئے ہندوستانیون کی مدد اور تعاون کے لیے 24X7 کی بنیاد پر ھلپ ڈسک قائم کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button