تلنگانہ

منصف ٹی وی کا منگل کو گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024 _ گورنر تملی سائی سوند را را جن اور محمد علی شبیر مہمان خصوصی

حیدر آباد – 22 جنوری ( پریس نوٹ ) ملک کا واحد اردو سٹلائٹ چیانل منصف ٹی وی ہر وقت ناظرین کی خدمت میں کچھ ایسے پروگرام پیش کرتا ہے جس کے ذریعہ لوگوں کیلئے زندگی کے ہر شعبہ میں نہ صرف اہم ثابت ہوتے ہیں بلکہ اس سے ان کی رہنمائی بھی ہوتی ہے چاہے وہ سیاسی طور پر ہو یا پھر قانونی طور پر ہو۔ اس کے علاوہ منصف ٹی وی اپنے دیکھنے والوں کیلئے ہر وقت ایسے پروگرام پیش کرتا ہے

 

جس سے وہ اپنے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پروگرام گلوبل ہیلتھ کا نکلیو 2024 کے عنوان سے کل بروز منگل یعنی 23 جنوری 2024 کو پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ کا نکلیور یڈ روز فنکشن ہال ( آر آر فنکشن ہال ) نزد حج ہاوز نامیلی پر شام 4 بجے شروع ہوگا۔ ڈاکٹروں کے اس عظیم الشان کا نکلی م الشان کا نکلیو میں تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تملی سائی سوند را را جن مهمان خصوصی ہوں گی جبکہ حکومت تلنگانہ کے مشیر (اقلیتوں اور دیگر طبقات ) محمد علی شبیر اور ڈاکٹر میر جواد زرخان چیرمین اینڈ ایم ڈی چیف آرتھو پیڈک سرجن جرمنٹن ہاسپٹلس حیدر آباد مہمان اعزازی ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ایم ڈی پی ایچ ڈی ڈائرکٹر اسٹار فزیشن سرویس امریکہ اہم مقرر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر تری و کرم ایم بی بی ایس ایم ڈی ڈیا بیٹولوجسٹ اینڈ کارڈیالوجسٹ اور ڈاکٹر شمع فزیشن ویلیز اویلنس بھی اس کا نکلیو میں شرکت کریں گے ۔ منصف ٹی وی کے اس گلوبل ہیلتھ کا نکلیو 2024 کو پیش کرنے میں ویز ہیلتھ ایل ایل پی جرمنٹن ہاسپٹلس اور ویلیز اویلنیس نے تعاون کیا ہے۔ اس گلوبل ہیلتھ کا نکلیو کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو طبی مسائل سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے راز بتانا ہے۔

 

کا نکلیو میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرس عالمی سطح پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں اور وہ اپنے اپنے شعبوں میں ماہر بھی ہیں۔ خصوصی مقرر کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع ایم ڈی پی ایچ ڈی کا شمار دنیا کے بہترین ڈاکٹرس میں ہوتا ہے۔ منصف ٹی وی کے کانکلیو میں ڈاکٹر قطب الدین کی شرکت بھی ناظرین کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر میر جواد زرخان چیر مین اینڈ ایم ڈی چیف آرتھو پیڈک سرجن جرمنٹن ہاسپٹلس کا شمار بھی اعلیٰ درجہ کے ڈاکٹرس میں ہوتا ہے۔

 

اس پروگرام میں وہ بھی اپنے مفید مشوروں سے نوازیں گے جس پر عمل کرتے ہوئے لوگ ایک صحت مندر زندگی گزار سکتے ہیں ۔ منصف ٹی وی کے چیف اگر یکٹیو آفیسر (سی ای او) جناب حبیب نصیر نے عوام سے شرکت کرنے اور منصف ٹی وی پر شام 4 بجے سے براہ راست مشاہدہ کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button