تلنگانہ

آرٹی سی ملازمین کیلئے خوشخبری

حیدرآباد: آرٹی سی ملازمین کیلئے خوشخبری انھیں حکومت میں ضم کرنے کے مسئلہ میں درپیش رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ ریاستی گورنرتمیلی سائی سونداراجن کی جانب سے آرٹی سی بل کو منظوری دے دی گئی ہے۔

 

 

 

تاحال آرٹی سی ملازمین کو حکومت میں ضم کرنے سے متعلق بل پر تجسس برقرار تھا۔ راج بھون کی جانب سے دو مرتبہ اس بل سے متعلق وضاحت طلب کی گئی تھی اورحکومت نے اس کا جواب دیا تھا۔ذرایع کے مطابق گورنر کی جانب سے جو خدشات ظاہر کیے گئے تھے انہیں دور کر دیا گیا تھا۔ اس اثنا میں گورنر نے آر ٹی سی کے اعلی عہدیداروں کو راج بھون طلب کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے آر ٹی سی بل سے متعلق عہدیداروں سے اور بھی تفصیلات حاصل کیں۔

 

 

 

آج آر ٹی سی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کے بعد اس بل کو منظوری دے دی گئی ہے، قبل ازیں سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ جیسے ہی گورنر کی جانب سے آر ٹی سی بل کو منظوری دی جاتی ہے حکومت کی جانب سے اسپیکر اجازت سے اسے ایوان میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button