انٹر نیشنل

سعودی عرب – ریاض اور قصیم میں ریڈ الرٹ، موسلادھار بارش ہوگی 

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں امسال بارش کا سلسلہ ختم ہوتا دیکھائی نہین دے رہا ہے۔ مملکت کے مغربی علاقون میں تو شدید بارش کی وجہ سے پچھلے ایک ماہ میں کئی مرتبہ اسکولز بند رکھے گئے۔ تازہ جاری اعلان کے مطابق محکمہ موسمیات نے ریاض ، قصیم اور تبوک میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے موسلادھار بارش کی توقع کی ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ الزلفی، الغاط، المجمعہ اور شقرا کے علاوہ الخبرا، الرس، بریدہ اور عنیزہ میں رات 11 بجے تک ریڈ الرٹ ہے۔ محکمے نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذکورہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے علاوہ تیز ہوا اور اولے گریں گے۔ادھر محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو وادیوں، ڈھلانوں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کی گزر گاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

محکمہ شہری دفاع کے علاوہ میونسپلٹی کی ٹیموں نے ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے تیاریاں کر لی ہیں۔شہری دفاع کی ٹیموں نے پر خطر مقامات پر اہلکار تعینات کردئے ہیں جو کسی بھی وقت ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button