تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 2 کے امتحانات ملتوی _ جنوری میں منعقد کرنے کا اعلان

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے پش نظر گروپ-2 کے امتحانات کے انعقاد سے متعلق ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔  2 اور 3 نومبر کو ہونے والے گروپ-2 کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہوگی۔ پولنگ اور امتحانات کے لیے پولیس اور دیگر محکموں کی نفری کو بڑے پیمانے پر مختص کرنے میں مشکلات کا خدشہ ہے۔

 

انتخابات کے شیڈول کی اجرائی کے پس منظر ٹی ایس پی ایس سی نے منگل کو چیرمین جناردھن ریڈی کی صدارت میں گروپ-2 کے امتحانات کے انعقاد کی گنجائش کا جائزہ لیا ۔جس میں ٹی ایس پی ایس سی نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انتخابات کے پش نظر  انتظام کرنا مشکل سمجھا گیا  ہے

 

۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات 6 اور 7 جنوری کو ہوں گے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گزشتہ سال دسمبر میں 783 گروپ-2 جائیدادوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا  درخواست دینے کا عمل 18 جنوری سے شروع ہوا۔ تقریباً 5.51 لاکھ امیدواروں نے درخواست دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button