تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کے وکیل کرونا ساگر نے سیکیورٹی فراہم کرنے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو لکھا خط

حیدرآباد _ 29 اگست ( اردولیکس) ایڈوکیٹ کرونا ساگر نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا  کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ حیدرآباد میں حالیہ کشیدگی کے ذمہ دار گوشہ محل کے ملعون رکن اسمبلی راجہ  سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ ایڈوکیٹ کرونا ساگر نے  راجہ سنگھ کے خلاف عدالت میں پیروی کی تھی ۔

ایڈوکیٹ کرونا ساگر نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو  خط کے ذریعے بتایا کہ راجہ سنگھ کا مقدمہ لڑنے پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے جائیں۔ کرونا ساگر نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے راج سنگھ کے کیس کا دفاع کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایک شخص نے ان پر ہائی کورٹ کے احاطے میں بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔

 

انہوں نے حیدرآباد پولیس سے انہیں موصول ہونے والی دھمکی آمیز کالوں کی شکایت بھی  کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button