تلنگانہ

تلنگانہ کو آندھرا والوں سے زیادہ کانگریس نے برباد کیا _ جگتیال کے جلسہ عام سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا خطاب

چیف منسٹر و صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کو آندھرا کے لوگوں سے زیادہ کانگریس نے برباد کیا ہے۔ جگتیال اسمبلی حلقہ میں منعقدہ بی آر ایس پارٹی کے جلسہ عام سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ‘کانگریس کے ساتھ انھوں نے 2004 میں اتحاد کیا تھا لیکن کانگریس نے اس وقت تلنگانہ نہ دے کر غلطی کی تھی ۔ اس وقت کے پی سی سی کے صدر ایم ستیہ نارائن راؤ تھے انھوں نے کہا تھا کہ کانگریس کی بدولت وہ کریم نگر لوک سبھا سے کامیاب ہوئے تھے جس پر میں نے فوری استعفی پیش کردیا اور کانگریس کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس وقت کانگریس نے جیون ریڈی کو امیدوار بنایا تھا ضمنی انتخابات میں جیون ریڈی کے خلاف وہ ڈھائی لاکھ کی اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے کے سی آر نے کہا کہ 2.50 لاکھ کی اکثریت سے جیت کر تلنگانہ کی عزت نفس کا تحفظ کیا تھا ۔ وہ مقابلہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوئی۔ تلنگانہ کو آندھرا کے عوام سے زیادہ تلنگانہ کانگریس پارٹی نے ڈبو دیا۔ اگر تلنگانہ کانگریس ثابت قدم ہوتی تو ہمارا یہ حشر کیوں ہو رہا ہے؟ یہ صورت حال کیوں پیدا ہورہی ہے؟

جلسہ عام میں بی آر ایس امیدوار ڈاکٹر سنجے کمار، رکن کونسل کویتا، رکن کونسل ایل رمنا ، جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button