انٹر نیشنل

سیما حیدر اور سچن کی کہانی کا نیا موڑ۔ پاکستان واپس نہ بھجوانے پر ملی ممبئی طرز کے حملے کی دھمکی۔ پولیس کو فون

سیما حیدر اور سچن کی کہانی میں نیا موڑ

ممبئی دہشت گرد حملےکی طرح کی دھمکی

چار بچوں کی ماں سیما پاکستان جانے تیار نہیں

ہندو مذہب قبول کرنے اور سچن سے شادی کا انکشاف 

 

ممبئی: ہندوستانی نوجوان کےساتھ محبت اور شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کو پاکستان واپس نہ بھجوانے پر سنگین نتائج کا انتہ دیا گیا ہے ۔ایک نامعلوم شخص نے ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو فون کیا اور اسی معاملے پر اردو میں بات کی۔ اس نے کہا اگر سیما کو واپس نہیں بھجوایا گیا تو 26/11 (ممبئی دہشت گرد حملہ)جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

فون کرنے والے نے خبردار کیا کہ ایسا ہی حملہ دہرایا جائے گا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو تباہ کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ممبئی طرز کے حملوں کے لیے تیار رہیں.. اتر پردیش حکومت اس کی بنا دار ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فون کال چہارشنبہ کی آدھی رات کے بعد کیا گیا ہے‌۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ یہ فون کہاں سے آیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button