تلنگانہ

حیدرآباد: لائیوخودکشی کرنے والی ثناء کی والدہ نے مسلم لڑکیوں سے روتے ہوئے کی یہ اپیل

حیدرآباد: غیرمسلم نوجوان سے شادی کے بعد ہراسانی سے تنگ آکرخودکشی کرنے والی ثنا نامی لڑکی کی والدہ نے مسلم لڑکیوں سے روتے ہوئے درد مندانہ اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ ثنا نے ایک غیرمسلم نوجوان سے شادی کی تھی جس نے بعد میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ ثنا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کے بعد سے ہی ان کی بیٹی کو ہراساں کیا جارہا تھا جبکہ وہ تعلیم یافتہ تھی اوربرسرروزگارتھی۔

 

 

شادی کے بعد شوہراس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا کرتا تھا۔ ثنا کی والدہ نے مزید کہا کہ ان کی بچی کو ٹارچرکرکے ماردیا گیا ہے۔ انھوں نے روتے ہوئے مسلم لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ غیرمسلم نوجوانوں سے شادی نہ کریں ان کا کہنا ہے کہ انھیں سبق مل چکا ہے اوروہ چاہتی ہیں کہ دوسروں کی زندگی برباد نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ ان کی بچی نے جو غلطی ہے وہ کوئی دوسری بچی نہ کرے۔

 

واضح رہے کہ ثنا نے اپنے گھر والوں سے بات کرتے ہوئے لائیو خودکشی کرلی تھی جس سے ان کے ارکان خاندان سکتہ میں آگئے۔ بیٹی کی موت کے بعد ثنا کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور مسلم لڑکیوں سے اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button