تلنگانہ

منوگوڑو ضمنی انتخاب _ 7 ویں راونڈ میں ٹی آر ایس 2665 ووٹوں سے آگے

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی منوگوڑو کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابھی تک 7 راونڈس مکمل ہوچکے ہیں، اس راونڈ میں ٹی آرایس امیدوار آگے ہے۔ ٹی آرایس امیدوار2665 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں جبکہ بی جے پی دوسرے مقام پر ہے، ہرراونڈ میں ٹی آرایس امیدوار کے ووٹوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ٹی آر ایس امیدوار کسوکنٹلا پربھاکر ریڈی کو 45710 ووٹ اور بی جے پی امیدوار راجگوپال ریڈی کو 43155 اور کانگریس امیدوار پی سراونتی کو 12025 ووٹ حاصل ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button