تلنگانہ

حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش موسم خوشگوار۔ رمضان کی خریداری متاثر

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرمیں بادل چھائے ہوئے ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے شہریوں کو جہاں گرمی سے راحت حاصل ہوئی وہیں رمضان کی خریداری پر بھی اس کا اثر دیکھا گیا۔ آج رات قریب 12 بجے موسم اچانک تبدیل ہوگیا۔ پرانا شہرکے ساتھ ساتھ نئے شہرکے کئی مقامات بشمول جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، امیرپیٹ، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، بی این ریڈی، انجا پور اور حیات نگر میں بارش ہوئی۔ دونوں شہروں حیدرآباد اورسکندرآباد کے بعض مقامات پرہلکی یا تیزبارش کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کی وجہ سے موسم میں ٹھنڈک دیکھی گئی۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں چاند رات کو خریداری عروج پر ہوتی ہے لیکن بارش کی وجہہ سے خریداری متاثر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button