تلنگانہ

تلنگانہ۔ خواتین کہاں تک اور کن بسوں میں کرسکتی ہیں مفت سفر

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے بسوں میں خواتین کے مفت سفر کے لیے رہنمایا نہ خطوط جاری کر دییے گئے ہیں۔ آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے اج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عمر سے قطع نظر لڑکیاں خواتین اور بزرگ خواتین سفر کر سکتی ہیں۔

 

ان کے پاس کوئی بھی ایک شناختی کارڈ ہونا چاہیے جیسے کہ آدھار، ووٹر آئی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس پین کارڈ، پاسپورٹ، اسٹیٹ یا سینٹر کے شناختی کارڈ میں سے کوئی بھی ایک بتانا کافی ہوگا، اور وہ ریاست میں کہیں بھی سفر کر سکتی ہیں سفر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ساتھ ہی وہ دن میں کتنی بھی مرتبہ بس میں سفر کر سکتی ہیں۔

 

ایم ڈی نے کہا کہ مستقبل میں ہجوم کے پیش نظر بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔خواتین کے لیے پلے ویلگو، ایکسپریس، سٹی آرڈینری، میٹرو ایکسپریس بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم رہے گی۔ بہت جلد اس سلسلے میں زیرو ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button