تلنگانہ

تلنگانہ میں اہم شخصیات نے ووٹ کے حق کا استعمال کیا _ تصویری جھلکیاں

حیدرآباد _ 30 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں جاری اسمبلی انتخابات کی پولنگ میں کئی اہم شخصیات نے اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا ہے جن میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو اپنے اپنی اہلیہ کے ساتھ سدی پیٹ ضلع کے چنتلا مڑکہ گاوں میں ووٹ ڈالا۔ پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے کوڑنگل میں ووٹ دیا۔ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر شاستی پورم کے پولنگ بوتھ پر اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا۔

 

چیف سکریٹری شانتی کماری نے جوبلی ہلز پرشاسن نگر میں واقع مرکز رائے دہی میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ وکاس راج نے ایس آرنگر میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ایس آرنگر کے نارائنا جونیر کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر188میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

 

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزرپدم شری ایم ایم کیراوانی نے جوبلی ہلز میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔اداکار چرنجیوی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر جوبلی ہلز کلب میں بنائے گئے پولنگ مرکز میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ٹالی ووڈ اداکار جونیر این ٹی آر، ان کی ماں اور بیوی نے اوبل ریڈی اسکول پولنگ مرکز میں ووٹ ڈالا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button