تلنگانہ

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے صدر مجلس بیرسٹر اویسی کا اعلان _ مسجد کچیاں نظام آباد میں منعقدہ جلسہ یوم القرآن سے خطاب

امت مسلمہ کو قرآن وسنت پر عمل کرنے کی ضرورت

مسجد کچیاں نظام آباد میں منعقدہ جلسہ یوم القرآن سے بیرسٹر اسدالدین اویسی کا خطاب

 

نظام آباد : 13/ا پریل ( اردو لیکس ) امت مسلمہ کو قرآن اور سنت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمان حیدر آباد نے آج شہر نظام آباد میں مسجد کچیاں میں بعد نماز ظہر مجلس کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے جلسہ یوم القرآن سے خطاب  کیا۔

انہوں نے قرآن کی عظمت ، رمضان المبارک اور مختلف احادیث شریف، واسلامی کے تاریخی واقعات کے ذریعہ تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تلوار کے زور پر نہیں پھیلا انہوں نے حضرت علی کرام علیہ وجہ کی اسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوں کا احاطہ کیا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے نو جوانوں کو صوم و صلوۃ کی پابندی کرنے کی تلقین کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک ونعت شریف سے ہوا۔ جلسہ کی کارروائی شکیل احمد فاضل صدر ٹاؤن مجلس و فلور لیڈر نے چلائی۔

 

اسدالدین اویسی ایک گھنٹہ سے زائد اپنے طویل خطاب میں ملک میں جاری حالیہ واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں ہمیں ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مذہب کے نام پر قتل و غارت گیری کی جارہی ہے ۔ بلڈوزر کے ذریعہ گھروں کو ڈھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ کونسا انصاف ہے۔ اسدالدین اویسی نے وزیر خزانہ کے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر ان کی جانب سے دیئے گئے بیان پر اپنی حیرت کا اظہار کیا۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ جذباتی خطابات جاری رکھیں گے ۔ حق و انصاف کیلئے ان کی جدو جہد رہے گی۔ مجلس اتحادالمسلمین مسلمانوں اور کمزور طبقات کے حقوق کیلئے اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے اپنے حقوق وانصاف کے لئے جدو جہد جاری رکھی جائے گی اسد الدین اویسی نے مولانا آزاد فیلوشپ اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کی برخواست کئے جانے پر مرکزی حکومت کے فیصلہ پر تنقید کی اور کہا کہ مسلمانوں میں معاشی پسماندگی کے باعث بچوں اسکولس میں تاخیر سے دلوایا جاتا ہے اور حکومت کی جانب سے اسکالرشپس فراہم نہ کیاجانا مناسب نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی کے مجوزہ  انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین حصہ لے رہی ہے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ۔ اسد الدین اویسی نے نظام آباد کی عوام سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے نمائندوں کو کامیابی سے ہمکنار کروایا مقامی مسائل کی یکسوئی کے لئے مجلس کی جانب سے موثر نمائندگی پرفنڈز کی منظوری کے باعث تعمیراتی وترقیاثی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ اسدالدین اویسی نے ریاستی حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی۔اور کہا فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے

 

قبل ازیں مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری نے رمضان، قرآن اور روزہ کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں مسجد کچیاں انتظامی کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس جلسے میں جابر احمد نائب صدر بلد یہ بھینسہ و صدر ضلع مجلس عادل آباد، سید معین الدین جنرل سکریٹری مہاراشٹرا محمد ادریس خان ڈپٹی میئر محمد شہباز معتمد ٹاؤن مجلس کو آپشن ممبر مجلسی کارپوریٹرس مجلسی قائدین کے علاوہ مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button